مین پوری / لکھنؤ، 13؍جنوری ( ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا) موصولہ اطلاع کے مطابق اتر پردیش کے مین پوری ضلع میں ایک عاشق جوڑے نے سماجی بندشوں اور مخالفتوں کی وجہ سے خود کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا کر اپنی عاشقی کا یوں دردناک آخری انجام کیا۔ پولیس کے مطابق کشنی علاقہ کے نگلہ جے سنگھ گاؤں رہائشی بیربل نے اپنی محبوبہ کے ساتھ درخت میں رسی کا پھندہ بنا کر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ ذرائع کے مطابق متوفی بیربل نے اپنی شادی کے متعلق اہلِ خانہ کو مطلع کیا تھا ؛ لیکن اہلِ خانہ نے عزت اور سماجی بندشوں کی وجہ سے انکار کر دیا تھا ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بیربل کسی دوسری برادری کی لڑکی سے معاشقہ میں مبتلا تھا ۔ تاہم پولیس یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ابھی تک اس خودکشی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے ۔ تاہم پولیس مزید اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔